فلم ”امیزنگ سپائڈر مین 2“کمائی میں سرفہرست

منگل 6 مئی 2014 16:04

فلم ”امیزنگ سپائڈر مین 2“کمائی میں سرفہرست

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مئی 2014ء) سپر ہیرو فلم ’امیزنگ سپائڈر مین 2‘ امریکہ میں نمائش کے پہلے اختتامِ ہفتہ 9 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کما کر باکس آفس پر سرفہرست آ گئی ہے۔’امیزنگ سپائڈر مین 2‘ ڈزنی کی’کیپٹن امریکہ: دا ونٹر سولجر‘کی امریکہ میں نمائش کے آغاز پر کمائی کا ریکارڈ نہیں توڑ سکی ہے تاہم یہ رواں سال اب تک پہلے اختتام ہفتہ پر کاروبار کیلحاظ سے دوسری پوزیشن پر ہے۔

اپریل میں’کیپٹن امریکہ: دا ونٹر سولجر‘نے نمائش کے پہلے ہی اختتامِ ہفتہ نو کروڑ 60 لاکھ ڈالر کما کر نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔اپریل میں امریکہ اور کینیڈا کے علاوہ دنیا بھر میں نمائش کے پہلے تین ہفتوں میں’امیزنگ سپائڈر مین 2‘ 37 کروڑ کا کاروبار کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

سال 2012 میں اس سیریز کی پہلی فلم ’امیزنگ سپائڈر مین 1‘ کو امریکہ میں قومی تعطیل کے روز چار جولائی کو ریلیز کیا گیا تھا اور اس نے اپنے پہلے اختتامِ ہفتہ پر چھ کروڑ 20 لاکھ ڈالر جبکہ پہلے ہفتیمیں آٹھ کروڑ بارہ لاکھ کمائے تھے۔

سونی پکچرز نے اس سیریز کی مزید دو فلمیں سال 2016 اور 2018 میں ریلیز کرنی ہیں۔سپائیڈ مین سیکوئل کی نئی فلم میں ہیرو پیٹر پارکر( سپائیڈر مین) کئی سپر ولنز کے خلاف لڑتا نظر آتا ہے۔امریکی باکس آفس پر اس وقتThe Other Womanایک کروڑ 42 لاکھ ڈالر کی کمائی کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔اس کے علاوہ تیسری پوزیشن پر Heaven is for Real ہے جس نے 80 لاکھ 60 ہزار ڈالر کمائے ہیں۔

رواں سال اب تک پہلے اختتام ہفتہ پر ریکارڈ کمائی کرنے والی فلم ’کیپٹن امریکہ: دا ونٹر سولجر‘ 70 لاکھ 70 ہزار ڈالر کما کر چوتھی پوزیشن پر ہے۔امیزنگ سپائیڈ مین سیریز سے پہلے سپائیڈ مین سیریز کی تین فلمیں بالترتیب سنہ دو ہزار دو، دو ہزار چار اور دو ہزار سات میں ریلیز ہوئی تھیں اور ان تینوں نے مجموعی طور پر دو اعشاریہ پانچ ارب ڈالر کا کاروبار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :