وزیراعظم بننے کاخواب پورا نہ ہونے پر عمران جمہوریت سے بدلہ نہ لیں، سعد رفیق

منگل 6 مئی 2014 15:49

وزیراعظم بننے کاخواب پورا نہ ہونے پر عمران جمہوریت سے بدلہ نہ لیں، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مئی 2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان کا وزیراعظم بننے کاخواب پورا نہیں ہوا تو وہ اس کا بدلہ جمہوریت سے نہ لیں۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سعد رفیق نے عمران خان کو یاد دلایا کہ چیف جسٹس نے جوڈیشل افسروں کو ریٹرننگ افسر بنانے سے انکار کیا تھا ۔

تاہم عمران خان ہی کے دباوٴ پر انہیں تعینات کیا گیا۔ عمران خان آئے روز موقف بدلتے ہیں۔ یہ لیڈر کی نشانی کی نہیں۔سعد رفیق نے عمران خان کے احتجاجی دھرنے کو مرضی کے فیصلے کرانے کیلئے عدلیہ اور الیکشن کمیشن کودباوٴ میں لینے کی کوشش قرار دیا۔وفاقی وزیر ریلوے نے عمران خان کو ریلوے ہی کے ایک سابق وزیرسے دوررہنے کا مشور بھی دیا ۔

متعلقہ عنوان :