لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کی 200 سالہ تقریبات، نمائشی میچ کیلئے ثناء میر بھی مدعو

منگل 6 مئی 2014 14:56

لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کی 200 سالہ تقریبات، نمائشی میچ کیلئے ثناء میر بھی ..

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مئی 2014ء) لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کے 200 سال مکمل ہونے پر تقریبات میں خواتین کی ورلڈ الیون بھی ایکشن میں ہوگی، پاکستانی کپتان کو بھی نمائشی میچ کیلئے مدعو کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی ویمنز ٹیم کی کپتان ورلڈ الیون میں شامل ہونیوالی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر بن گئیں۔
لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کی 200 سالہ تقریب میں منتظمین خواتین ورلڈ الیون کا بھی میچ کروائیں گے، پاکستانی ویمنز ٹیم کی کپتان ثناء میر بھی اس تاریخی میچ کا حصہ ہوں گی۔ ثناء میر جلد انگلینڈ روانہ ہوں گی جہاں وہ 19 مئی کو ورلڈ الیون کی نمائندگی کریں گی۔

متعلقہ عنوان :