امریکا جانے والی قومی ایئرلائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، مسافر محفوظ

منگل 6 مئی 2014 13:25

امریکا جانے والی قومی ایئرلائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، مسافر محفوظ

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مئی 2014ء) امریکا کے شہر نیویارک جانے والی قومی ایئرلائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے بعد طیارے کو لاہور ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا گیا۔ قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 721 کراچی سے براستہ لاہور، مانچسٹر اور بعد میں نیویارک جارہی تھی۔

(جاری ہے)

لاہور میں لینڈنگ سے کچھ قبل طیارے سے پرندا ٹکرا گیا جس سے طیارے کو معمولی نقصان پہنچا، اس موقع پر پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو لاہور ایئرپورٹ پر اتار لیا۔ پی آئی اے کے ترجمان مشہود تاجور کے مطابق حادثے کا شکار طیارے میں موجود تمام مسافر محفوظ ہیں، طیارے کی مرمت کی جارہی ہے اس لئے اس میں سوار مسافروں کو دوسرے طیارے کے ذریعے منزل تک پہنچایا جائے گا۔