معاشرتی ناانصافیوں کے نام بالی ووڈ فلم سٹی لائٹس کا پہلا ٹریلر جاری‘ فلم 30 مئی کو ریلیز ہوگی

پیر 5 مئی 2014 23:18

معاشرتی ناانصافیوں کے نام بالی ووڈ فلم سٹی لائٹس کا پہلا ٹریلر جاری‘ ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مئی۔2014ء) معاشرتی ناانصافیوں کے نام بالی ووڈ فلم سٹی لائٹس کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ فلم 30 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔ ہنسال مہتا کی ہدایت کردہ فلمی دنیا کی یہ سنجیدہ پیشکش برطانوی فلم میٹرو منیلہ کا آفیشل ریمیک ہے۔ فلم میں کوئین اور شاہد فیم کے نیشنل ایوارڈ ونر اداکار راج کمار راؤ کا مرکزی کردار ہے۔

(جاری ہے)

یہ کہانی ہے روزگار کی تلاش کیلئے بھارتی شہر ممبئی آنے والے ایک غریب کسان کی۔ فلمی دنیا کی اس اچھوتی پیشکش میں اپنا اور اپنے خاندان کا پیٹ پالنے کیلئے ایک عام شخص کیساتھ ہونے والی معاشرتی ناانصافیوں کی عکاسی کی گئی ہے۔ غربت سے پیدا ہونے والے جرائم کے بارے میں فلم ”سٹی لائٹس 30 مئی سے سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :