Live Updates

تحریک انصاف دھرنا، 3500پولیس اورایلیٹ فورس کے جوان تعینات کیے جائیں گے،انسداددہشت گرد ی اسکواڈ،کوئیک ریسپانس فورس گشت کرے گی ،فیض آباد سے آبپارہ تک پولیس چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی

پیر 5 مئی 2014 23:16

تحریک انصاف دھرنا، 3500پولیس اورایلیٹ فورس کے جوان تعینات کیے جائیں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مئی۔2014ء) وفاقی حکومت نے 11مئی کو تحریک انصاف کے دھرنے کی کال کے پیش نظرسیکورٹی کے حوالے سے حکمت عملی تیارکرلی،دارلحکومت نے 3500پولیس اورایلیٹ فورس کے جوان تعینات کیے جائیں گے،ذرائع کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے 11مئی کو تحریک انصاف کے دھرنے کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کرلی ہے،دھرنے سے قبل اوردھرنے کے روزانسداددہشت گرد ی اسکواڈ،کوئیک ریسپانس فورس گشت کرے گی ،وفاقی پولیس بھی ان کے ہمراہ ہوگی جبکہ اس سلسلے میں راولپنڈی پولیس کی مددبھی لی جائیگی،ذرائع کے مطابق فیض آباد سے آبپارہ تک پولیس چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی جو اردگردکے راستوں سے آنے والی ٹریفک کو چیک کریں گی اس کے علاوہ 3500پولیس اورایلیٹ فورس کے جوان تعینات کیے جائیں گے جو شہر بھر میں گشت کریں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات