فارغ نہیں ،11مئی کے احتجاج کی تیاریوں میں مصروف ہوں ‘شیخ رشید کا وینا ملک کو جواب

پیر 5 مئی 2014 22:45

فارغ نہیں ،11مئی کے احتجاج کی تیاریوں میں مصروف ہوں ‘شیخ رشید کا وینا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مئی۔2014ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے وینا ملک کی چائے کی دعوت ٹھکرا دی ، کہا میں اتنا فارغ نہیں ہوں اگر انہوں نے آنا ہے تو 11مئی کے احتجاج میں آجائیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق شیخ رشید احمد کو جب وینا ملک کی طرف سے چائے کی دعوت کی دعوت بارے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ کیوں کیا میں اتنا ہی فارغ ہوں ،اور اب ویسے بھی وقت نکل گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں 11مئی کے احتجاج کی تیاریوں میں مصروف ہوں اور مجھے بڑا کام کرنا ہے وینا ملک ہمارے احتجاج میں آ جائیں۔

متعلقہ عنوان :