Live Updates

عمران خان جس شاخ پر بیٹھے ہیں اسے ہی کاٹ رہے ہیں ‘ خواجہ سعد رفیق،عوام با شعور ہیں وہ انکے بہکاوے میں نہیں آئیں گے، عمران خان کو کچھ حلقوں کے نتائج پر خدشات ہیں تو قانونی راستے اپنائیں، وفاقی وزیر

پیر 5 مئی 2014 22:20

عمران خان جس شاخ پر بیٹھے ہیں اسے ہی کاٹ رہے ہیں ‘ خواجہ سعد رفیق،عوام ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مئی۔2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان جس شاخ پر بیٹھے ہیں اسے ہی کاٹ رہے ہیں ، اگر (ن) لیگ جیتے تو دھاندلی اور اگر تحریک انصاف خیبر پختوانخواہ میں جیتے تو ٹھیک ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اگر عمران خان کو کچھ حلقوں کے نتائج پر خدشات ہیں تو قانونی راستے اپنائیں ۔

(جاری ہے)

کیا خیبر پختوانخواہ میں تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے دو اراکین قومی اسمبلی کی دھاندلی ثابت نہیں ہوئی اور انکے نتائج کالعدم قرار نہیں دئیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عجیب بات ہے کہ اگر (ن) لیگ جیتے تو دھاندلی اور اگر تحریک انصاف خیبر پختوانخواہ میں جیتے تو ٹھیک ہے ۔ عمران خان جس شاخ پر بیٹھے ہیں اسے ہی کاٹ رہے ہیں لیکن عوام با شعور ہیں وہ انکے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات