ملک میں غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ سمز پر پابندی عائد کی جائے،سند ھ اسمبلی کی قرارداد ،آئی جی سندھ پولیس کا کہنا ہے 90فیصد جرائم غیر رجسٹر سمز کے ذریعہ ہوتے ہیں،جنوبی افریقا کی سمز سے لوگوں کو بھتہ کی کالز آرہی ہیں،ڈاکٹر سیما ضیاء،اگر غیر رجسٹر اور غیر قانون سمز بند نہ کی گئیں تو حکومت سندھ کے پاس اس کا متبادل حل یہ ہے کہ صوبے میں موبائل فون کمپنیوں کے ٹاورز بند کردیئے جائیں ،شرجیل میمن ۔ تفصیلی خبر
پیر 5 مئی 2014 21:32
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مئی۔2014ء) سندھ اسمبلی نے پیر کو ایک قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی ،جس میں مطالبہ کیا گیا کہ پورے ملک میں غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ سمز پر پابندی عائد کی جائے ۔یہ قرار داد پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رکن ڈاکٹر سیما ضیاء نے پیش کی تھی ،جس پر دیگر پارلیمانی جماعتوں کے ارکان کے بھی دستخط تھے ۔قرارداد میں کہا گیا کہ یہ غیر قانونی سمز ملک میں جرائم اور دہشت گردی کا سب سے بڑا سبب ہیں ۔
ڈاکٹر سیماضیاء نے اپنے خطاب میں کہا کہ پورے ملک میں ساڑھے چار کروڑ غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ سمز ہیں ۔آئی جی سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ 90فیصد جرائم غیر رجسٹر سمز کے ذریعہ ہوتے ہیں ۔جنوبی افریقا کی سمز سے لوگوں کو بھتہ کی کالز آرہی ہیں ۔(جاری ہے)
اسی طرح افغانستان اور اور دگیر ملکوں کی سمز بھی استعمال ہورہی ہیں ۔موبائل کمپنیاں غیر محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں اور وہ دہشت گردی میں برابر کی ذمہ دار ہیں ۔
اس پر وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اگر غیر رجسٹر اور غیر قانون سمز بند نہ کی گئیں تو حکومت سندھ کے پاس اس کا متبادل حل یہ ہے کہ صوبے میں موبائل فون کمپنیوں کے ٹاورز بند کردیئے جائیں کیونکہ ٹیکس انسانی زندگیوں سے زیادہ اہم نہیں ہیں ۔سندھ حکومت نے اس معاملے پر وفاقی حکومت اور پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے بارہا بات کی ہے ۔امن و امان کے اجلاسوں میں بھی ہمیشہ یہ مسئلہ اٹھایا گیا ہے ۔لیکن بدقسمتی سے غیر رجسٹرڈ سمز بند نہیں ہوسکی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ سمز کے حوالے سے موبائل کمپنیوں کی مافیا انتہائی خطرناک مافیا ہے ۔یہ ٹھیک ہے کہ موبائل کمپنیاں ٹیکس ادا کرتی ہیں لیکن عوام کی زندگی ٹیکس پر قربان نہیں کی جاسکتی ۔انہوں نے کہا کہ ایک کالعدم تنظیم سے 5ہزار غیر رجسٹرڈ سمز برآمد ہوئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ یکم جون 2014سے نئی سمز بائیومیٹرک سٹم کے تحت جاری کی جائیں گی لیکن پرانی غیر رجسٹرڈ سمز کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا کہ ان کا کیا کیا جائے گا ۔میں وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ غیر رجسٹرڈ سمز ختم کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں ۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.