لاہور ہائیکورٹ ،قرضے لے کر معاف کرانیوالے سیاستدانوں کیخلاف کارروائی کیلئے دائر درخواست پر اٹارنی جنرل سے جواب طلب

پیر 5 مئی 2014 21:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مئی۔2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے بینکوں سے قرضے لے کر معاف کرانے والے سیاستدانوں کیخلاف کارروائی کیلئے دائر درخواست پر اٹارنی جنرل آف پاکستان سے جواب طلب کر تے ہوئے سماعت 19مئی تک ملتوی کر دی۔سوموار کے روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سیاستدانوں نے بینکوں سے اربوں روپے کے قرضے لے کر واپس نہیں کئے جس سے قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان ہوا۔عدالت سے استدعا ہے کہ قرضے لے کرمعاف کرانے والے سیاستدانوں سے قرضے واپس لینے اور انکے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا جائے ۔معزز عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان سے جواب طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 19 مئی تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :