ایرانی وزیر داخلہ سیکیورٹی معاملات پر بات چیت کیلئے پاکستان پہنچ گئے

پیر 5 مئی 2014 21:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مئی۔2014ء) ایرانی وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی سیکیورٹی کے معاملات پر بات چیت کیلئے پاکستان کے سرکاری دورے پر پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کے قائم مقام سیکرٹری امتیاز تاجور نے نور خان ایئر بیس پر ان کا استقبال کیا، سرکاری ذرائع کے مطابق وہ وزیراعظم نواز شریف اور وزارت خارجہ کے مشیر سرتاج عزیز اور وزیر داخلہ چودھری نثار سے دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کرینگے۔

ذرائع کے مطابق اعلی فوجی حکام سے بھی ملاقات کی توقع ہے، بات چیت میں سیکیورٹی معاملات زیر غور آئینگے جس میں مشترکہ سرحد پر سیکیورٹی بہتر بنانے پر خصوصی بات چیت ہوگی۔ ایرانی وزیر داخلہ، وزیراعظم نواز شریف کے تہران کے دورے سے چھ دن پہلے اسلام آباد آئے ہیں ، ذرائع کے مطابق وزیراعظم 11 اور12 مئی کو ایران کا سرکاری دورہ کرینگے۔

متعلقہ عنوان :