سمیرا ملک ،عبد القادر گیلانی کی ڈگر یاں جعلی قرار دینے پراینٹی کرپشن کو معاملے کی انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم

پیر 5 مئی 2014 19:53

سمیرا ملک ،عبد القادر گیلانی کی ڈگر یاں جعلی قرار دینے پراینٹی کرپشن ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مئی۔2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے سمیرا ملک اور عبد القادر گیلانی کی ڈگر یاں جعلی قرار دینے پرپنجاب یو نیورسٹی کے وائس چانسلر کیخلاف دائر درخواست پراینٹی کرپشن کو معاملے کی انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 6جون تک ملتو ی کر دی ۔سوموار کے روز سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سمیرا ملک اور عبد القادر گیلانی کی ڈگریاں جعلی قرار دینے کے معاملے سے انکے موکل کا کوئی تعلق نہیں۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے ان ڈگریوں میں رودوبدل کیا ہے جبکہ عدالت پہلے ہی اینٹی کرپشن حکام کو اس معاملے کی چھان بین کا حکم دے چکی ہے ۔ درخواست گزار کے پاس ریکارڈ بھی موجود ہے۔ معززعدالت اینٹی کرپشن حکام کو حکم دے کہ درخواست گزار کو انکوائری کے عمل میں فریق بنایا جائے ۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 جون تک ملتوی کرتے ہوئے اینٹی کرپشن حکام کو درخواست گزار کو انکوائری میں شامل کرکے معاملے کی انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔