وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی نیسپاک حکام سے ملاقات، ریلوے اسٹیشنوں کی اپ گریڈیشن کے معاملات پر غور و خوض

پیر 5 مئی 2014 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مئی۔2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے نیپاک حکام سے ملاقات کی جس میں ریلوے اسٹیشنوں کی اپ گریڈیشن کے معاملات پر غور و خوض کیا گیا۔ اپ گریڈیشن میں اسٹیشنوں کی تزئین ِ نو، فوڈ کورٹس، شاپنگ مال، پارک، جوائے لینڈ اور سینما گھروں کی تعمیر شامل ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جنرل منیجر آپریشنز انجم پرویز، ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک جاوید انور بوبک، ایڈیشنل جنرل منیجرانفراسٹرکچر محمد خالد، چیف انجینئر ظفر اللہ کلوڑ، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہور میاں محمد ارشد اور نیسپاک کے منیجنگ ڈائریکٹرامجد اے خاں، جنرل منیجر عروج انور اور چیف آرکیٹیکٹ عبدالبصیر نے بھی موجود تھے ۔

پاکستان ریلویز اور نیسپاک کی یہ تیسری میٹنگ تھی۔ خیال ہے کہ اگلی میٹنگ میں جو چند روز میں متوقع ہے، ریلوے اور نیسپاک میں معاہدہ کو حتمی شکل دی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں ننکانہ صاحب، حسن ابدال، نارووال، ساہیوال اور اوکاڑہ جبکہ دوسرے مرحلے میں پشاور، کوئٹہ، گوجرانوالہ اور بہاولپور ریلوے اسٹیشنوں کی اپ گریڈیشن کی جائے گی۔ میٹنگ میں نیسپاک کی طرف سے سلائیڈز بریفنگ بھی دی گئی۔

متعلقہ عنوان :