بلوچستان کے حا لات دن بہ دن بہترہورہے ہیں،امن وامان کے قیام میں قبائل کا کردارنمایاں ہے،میجر جنرل اعجاز شاہد ،ایف سی کاکام نہ شرپسندی کیساتھ ساتھ جرائم کا خاتمہ بھی ہے،ژوب بلوچستان کا شمالی دروازہ ،جغراافیائی لحاظ سے نہایت اہمیت کا حامل ہے،افغان حکومت کیساتھ بارڈرکراسسنگ اوربارڈرٹریڈ بارے حکومت سے رابطے میں ہے،آنے جانیوالوں پر نظر رکھنے کیلئے پاک افغان بارڈرپر سیکیورٹی مزید سخت کی جائیگی ، انسپکٹر جنرل فرنٹیر کور

پیر 5 مئی 2014 19:40

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مئی۔2014ء) انسپکٹرجنرل فرنٹیئرکور میجرجنرل اعجازشاہد نے کہاہے کہ بلوچستان کے حا لات دن بہ دن بہترہورہے ہیں۔حالات کی بہتری اورامن وامان کے قیام میں قبائل کا کردارنمایاں ہے،ایف سی کاکام نہ صرف شرپسندی کاخاتمہ بلکہ جرائم کا خاتمہ بھی ہے۔ان خیالات کا اظہارانہو ں نے ژوب ملیشیاء میس میں مندوخیل،کاکڑ،شیرانی،حریفال،لعوون ،اورمردانزئی قبائل کے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر کمانڈنٹ ژوب ملیشیاء کرنل طلعت مسعود،ڈپٹی کمشنر کمشنرشیرانی سعیداحمدعمرانی،ڈی پی اوزاہدافضل،قبائلی رہنماء مولوی عبدالحئی مندوخیل،عبدالستارکاکڑ، سردارایوب شیرانی،سردارناصرخان ناصر،سردارعصمت اللہ میاں خیل،ملک میرآدم شیرانی،محمدانورمندوخیل،جمعہ خان بابر،ملک خان محمدمردانزئی،حاجی گل خان خروٹی،حاجی محمدرحیم لعوون،مولوی امیرخان ،حافظ اجمل،حاجی لشکرلعوون اور میڈیاکے نمائندے بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

ایف سی چیف نے کہاکہ امن وامان کے قیام اور حالات کی بہتری میں قبائل کا کردارنمایاں ہے۔ژوب بلوچستان کا شمالی دروازہ ہے اوریہ علاقہ جغراافیائی لحاظ سے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ایف سی کاکام صرف شرپسندعناصرکا خاتمہ نہیں بلکہ جرائم پیشہ عناصرکا قلع قمع بھی کرنا ہے۔قبائلی اس ضمن میں ایف سی سے بھرپورتعاون کریں۔افغان بارڈراورقمردین گیٹ وے کے حوالے سے انھوں نے کہاکہ گیٹ وے کی تعمیرمیں دوملکوں کی رضامندی ضروری ہے۔

افغان حکومت کے ساتھ بارڈرکراسسنگ اوربارڈرٹریڈ کے حوالے سے حکومت رابطے میں ہے،پاک افغان بارڈرپر سیکیورٹی مزیدسخت کی جائیگی تاکہ آنے جانیوالوں پر کڑی نظررکھی جاسکے۔قبائلی عمائدین نے آئی جی کو ژوب وشیرانی کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ژوب ایک پرامن علاقہ ہے اورامن وامان کے قیام کیلئے یہاں کے قبائل کا ہمیشہ ایف سی کے ساتھ تعاون رہاہے لیکن علاقہ بجلی،گیس ،شاہراؤں اور دوسری سہولیات سے محروم ہے۔آئی جی ایف سی نے کہاکہ امن وامان کوبرقراررکھنے اور مسائل کے خاتمے کیلئے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے۔اگروسائل صحیح طریقے سے استعمال کیے جائیں تومسائل میں کافی حدتک کمی آسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :