ملک میں گیس کے ذخائر 16 سال بعد ختم ہو جائیں گے، وزیرپیٹرولیم

پیر 5 مئی 2014 19:20

ملک میں گیس کے ذخائر 16 سال بعد ختم ہو جائیں گے، وزیرپیٹرولیم

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مئی۔2014ء) وزیرپیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں گیس کے ذخائر تیزی سے ختم ہورہے ہیں اور یہ 16 سال بعد ختم ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی میں تحریری جواب دیتے ہوئے وزیرپیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ ملک میں گیس کے ذخائر تیزی سے ختم ہورہے ہیں اور یہ ذخائر صرف 24.54 ٹریلین کیوبک فٹ رہ گئے ہیں جو 16 سال بعد مکمل ختم ہوجائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں گیس کی پیداوار 6 ہزار جبکہ طلب 4 ہزار 75 ملین کیوبک فٹ ہے۔واضح رہے کہ ملک میں گیس کی قلت کے باعث سی این جی اسٹیشنز پر بھی ہفتہ وار لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا ہے جبکہ گھریلو صارفین کو بھی مختلف اوقات میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

متعلقہ عنوان :