آٹھ روزگزرنے کے باوجود تحصیل مانجھی پورکی بجلی بحال نہ ہوسکی

پیر 5 مئی 2014 18:09

مانجھی پور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5مئی 2014ء) آٹھ روزگزرنے کے باوجودبھی تحصیل مانجھی پورکی بجلی بحال نہ ہوسکی‘ بجلی پرچلنے والا کاروبارٹھپ ہوکررہ گیابجلی نہ ہونے کی وجہ سے مانجھی پوراورگردونواح میں پانی کی قلت برقراراس کے علاوہ مانجھی پورمیں نصف سے زائدبازاربندعلاقہ تباہی کامنظرپیش کرنے لگاحکام بالانے نوٹس لینے سے بھی ہاتھ کھیچ لیے تفصیلات کے مطابق ضلع صحبت پورکے گریڈاسٹیشن سے نکلنے والافیڈر(شاہی واہ فیڈر) کی بجلی کوبندہوئے آٹھ روزگزرگئے لیکن فیڈرکوبحال کرنے کیلئے کیسکواہلکاروں کی جانب کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے ہیں تاہم شاہی واہ فیڈرمانجھی پور،پہنورسنہڑی شہروں سمیت دیگرعلاقوں کوبجلی کی سپلائی فراہم کررہاہے اس کے علاوہ شاہی واہ فیڈرسابق نگران وزیراعظم پاکستان جسٹس(ر)میرحاجی ہزار خان کھوسہ کے گاؤں کوبھی سپلائی فراہم کررہاہے لیکن سابق نگران وزیراعظم کے گاؤں سمیت پوراعلاقہ تاریکی میں ڈوباہواہے تاہم بجلی نہ ہونے کی وجہ سے علاقے میں پانی کی قلت برقرارہے اس کے علاوہ شاہی واہ فیڈرکی بجلی مسلسل بندرہنے کی وجہ سے مانجھی پورکابازارنصف سے زائدبندہے جس کی وجہ سے علاقہ تباہی منظرپیش کررہاہے اس سلسلے میں مانجھی پوراورگردونواح کے صارفین نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کیاہے کہ شاہی واہ فیڈرکوبحال کرنے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں-

متعلقہ عنوان :