علاقہ کلی ریکی زئی گدرکے رہائشی غلام سرورکے تین بچے پراسراربیماری کاشکار

پیر 5 مئی 2014 18:09

سوراب(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5مئی 2014ء) نواحی علاقہ کلی ریکی زئی گدرکے رہائشی غلام سرورکے تین بچے پراسراربیماری کاشکارہوکرچلنے پھرنے سے قاصرہوچکے ہیں اوربروقت علاج نہ ہونے کے باعث ان کی عمربھرمعذوری کاخدشہ ہے جبکہ غربت کی وجہ غلام سرورتاحال ان معصوم بچوں کے علاج کرانے سے قاصرہے،تفصیلات کے مطابق گدرکی کلی ریکی زئی کے رہائشی غلام سرورنامی شخص کے تین بچے کسی پراسراربیماری کاشکارہوکراپنے کھیلنے کی عمرمیں بسترپرزندگی گزارنے پرمبجبورہیں،والدین کی جانب سے پولیوکاخدشہ ظاہرکیاجارہاہے لیکن ان بچوں کی اب تک کوئی مستندٹیسٹ نہ ہونے کے بناپرحتمی طورپولیوکی تصدیق نہیں کی جاسکتی تاہم ڈاکٹروں کے مطابق متاثرہ بچے درست تشخیص اوربروقت صحیح علاج نہ ہونے کے باعث زندگی بھرمعذورہوسکتے ہیں،والدین نے اپنے بساط کے مطابق علاج معالجہ کی ہرممکن کوشش کی لیکن کمزورمالی حالت کے باعث بیک وقت تین بچوں کاکسی مہنگے ہسپتال میں علاج کرانا غلام سرور کی استطاعت سے باہرہے،اس صورتحال میں وہ اپنے معصوم بچوں کی زندگیوں میں بہارلانے اورانہیں عمربھرکی معذوری سے بچانے کے لیئے علاقہ سے منتخب عوامی نمائندوں،حکومتی ارکان اورمخیرافرادکی توجہ اوران کے تعاون کے منتظرہے۔