لاپتہ افراد کے اہل خانہ پر پولیس تشدد کے خلاف سینیٹ میں تحریک التوا جمع

پیر 5 مئی 2014 15:04

لاپتہ افراد کے اہل خانہ پر پولیس تشدد کے خلاف سینیٹ میں تحریک التوا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5مئی 2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی نے چند روز قبل اسلام آباد کے ڈی چوک پر احتجاج کرنے والے لاپتہ افراد کے اہل خانہ پر پولیس تشدد کے خلاف سینیٹ میں تحریک التوا جمع کرادی ہے۔

(جاری ہے)

لاپتا افراد کے لواحقین پر تشدد کے خلاف تحریک التوا سینیٹرز اعتزاز احسن،رضا ربانی،حاجی عدیل،افراسیاب خٹک ،روبینہ خالد اور صغری امام کی جانب سے جمع کرائی گئی، تحریک التوا میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاپتا افراد کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی بازیابی کے لئے پر امن احتجاج کررہے تھے، احتجاج میں بزرگ شہریوں، خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی لیکن پولیس نے پْرامن مظاہرے پر تشدد کرکے ریاستی دہشت گردی کی، اس معاملے کی حساسیت کے پیش نظر اسے ایوان بالا میں زیر بحث لایاجائے۔

واضح رہے کہ 28 اپریل کو پولیس نے اسلام آباد کے ڈی چوک پر لاپتا افراد کے لواحقین کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کے لئے پارلیمنٹ ہاوٴس کی جانب جانا چاہتے تھے۔

متعلقہ عنوان :