کراچی: تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں تین افراد جاں بحق

پیر 5 مئی 2014 14:21

کراچی: تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں تین افراد جاں بحق

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5مئی 2014ء) کراچی میں تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ شہر قائد کے علاقے منگھو پیر کنواری کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

میٹھادر میں فائرنگ سے گجر خان نامی شہری جاں بحق ہو گیا۔ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال منتقل کر دی گئی۔ ادھر سٹی ریلوے اسٹیشن کالونی میں گھر سے لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کو تشدد کر کے ہلاک کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :