برطانوی اسکولوں میں اسلامی انتہاپسندی پروان چڑھ رہی ہے،ڈیوڈکیمرون،اطلاعات ہیں مبینہ طورپر برطانوی اسکولوں میں اسلامی انتہاپسندی کو فروغ مل رہاہے اگرایساہے تویہ ناقابل قبول ہے،گفتگو

اتوار 4 مئی 2014 23:27

برطانوی اسکولوں میں اسلامی انتہاپسندی پروان چڑھ رہی ہے،ڈیوڈکیمرون،اطلاعات ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مئی۔2014ء)برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے برطانیہ کے اسکولوں میں مبینہ طورپر اسلامی انتہاپسندی پھیلنے کا خدشہ ظاہرکرتے ہوئے کہاہے کہ یہ ہمیں بالکل قبول نہیں،برطانوی ریڈیوسے بات چیت کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے کہاکہ ان کے پاس اطلاعات ہیں کہ برطانیہ کے اسکولوں میں اسلامی انتہاپسندی پروان چڑھ رہی ہے اگرایساہے تویہ بالکل بھی قابل قبول اورقابل برداشت نہیں ہے۔