پاکستان عوامی تحریک مڈ ٹرم الیکشن کیلئے نہیں انقلاب کیلئے جدوجہد کر رہی ہے‘ڈاکٹر طاہر القادری، جمہوریت کے نام پر عوام کا مینڈیٹ چرانے والے آئین اور حقیقی جمہوریت کے دشمن ہیں‘قائد عوامی تحریک

اتوار 4 مئی 2014 23:09

پاکستان عوامی تحریک مڈ ٹرم الیکشن کیلئے نہیں انقلاب کیلئے جدوجہد کر ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مئی۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ ہم کسی مڈ ٹرم الیکشن کے حق میں نہیں ہیں ،پاکستان عوامی تحریک مڈ ٹرم الیکشن کیلئے نہیں انقلاب کیلئے جدوجہد کر رہی ہے اور اسکے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے،موجودہ الیکشن کمیشن غیر آئینی ہے۔وہ کینیڈا سے سیکرٹری جنرل PATخرم نواز گنڈا پور سے ٹیلی فونک گفتگو کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ کرپٹ لوگوں کا بنایا ہواہے اس میں کرپٹ لوگ موجود ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان عوامی تحریک موجودہ کرپٹ انتخابی نظام کے خلاف ہے جو دھونس،دھاندلی اور دھن پر قائم ہے۔ہم اس کرپٹ نظام کی آخری اینٹ تک اکھاڑ پھینکیں گے۔اس لیے مڈ ٹرم الیکشن کی بات کبھی نہیں کرونگا اس حوالے سے آنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بدمعاشی غنڈہ گردی،اختیارات کاا رتکاز،دہشت گردی اور بد ترین آمریت تو ہے مگر جمہوریت ہر گز نہیں ہے۔

جمہوریت کے نام پر عوام کا مینڈیٹ چرانے والے آئین اور حقیقی جمہوریت کے دشمن ہیں انکو اقتدار کے ایوانوں سے باہر پھینکنا ہو گا ۔11مئی کا احتجاج ملک میں آنے والے سبز انقلاب کا آغاز ہو گا۔عوام ظالم نظام اور اسکے محافظوں کے خلاف گھروں سے باہر نکل آئیں۔