نیب نے رینٹل پاورکیس میں تین سابق افسران کو گرفتارکرلیا،تینوں افسروں کو نیب راولپنڈی نے کرائے کے بجلی گھروں میں کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا

اتوار 4 مئی 2014 21:33

نیب نے رینٹل پاورکیس میں تین سابق افسران کو گرفتارکرلیا،تینوں افسروں ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مئی۔2014ء) راولپنڈی میں نیب نے رینٹل پاور کیس میں پی پی آئی بی کے ایم ڈی این اے زبیری سمیت پاور جنریشن کمپنی کے تین سابق افسران کو گرفتار کرلیا، تینوں افسروں کو نیب راولپنڈی نے کرائے کے بجلی گھروں میں کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا،نجی ٹی وی ذرائع نے بتایاکہ نیب نے کارروائی کرتے ہوئے رینٹل پاور کیس میں ملوث پی پی آئی بی کے ایم ڈی این اے زبیری، پاور جنریشن کمپنی جنکوز کے سابق سی ای او انوار بروہی اور سابق ایم ڈی محمد جمیل کو گرفتار کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق تینوں افسروں کو نیب راولپنڈی نے کرائے کے بجلی گھروں میں کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :