Live Updates

سوشل میڈیانے عمران خان کو بلندی پرپہنچایااب وہ زمین پر آچکے ہیں،خواجہ آصف،عمران خان نے انتخابات سے قبل غیرملکی سفیروں سے کہاکہ وہ وزیراعظم بننے والے ہیں تب انہیں کیسے پتہ تھا؟،عمران خان اپنی شکست کو ذہنی طورپر تسلیم نہیں کرسکے،لوڈشیڈنگ پر قابوپانے کے لیے متعدداقدامات کیے ہیں مزید جاری ہیں،وزیردفاع وپانی وبجلی خواجہ آصف کی گفتگ

اتوار 4 مئی 2014 20:42

سوشل میڈیانے عمران خان کو بلندی پرپہنچایااب وہ زمین پر آچکے ہیں،خواجہ ..

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مئی۔2014ء) وفاقی وزیردفاع وپانی وبجلی خواجہ آصف نے کہاہے کہ سوشل میڈیانے عمران خان کو بلندی پرپہنچایااب وہ نیچے زمین پر آچکے ہیں،عمراان خان نے انتخابات سے قبل غیرملکی سفیروں سے کہاکہ وہ وزیراعظم بننے والے ہیں تب انہیں کیسے پتہ تھا؟عمران خان اپنی شکست کو ذہنی طورپر تسلیم نہیں کرسکے، توانائی کے مختلف منصوبوں کی تکمیل سے لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے میں مدد ملے گی، موجودہ حکومت نے جتنا کام10ماہ میں کیا ہے اتنا12برس میں نہیں ہواسابقہ حکومتیں اس طرف توجہ دیتیں تو آج لوڈشیڈنگ نہ ہورہی ہوتی ،نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیردفاع وپانی وبجلی خواجہ آصف نے کہاکہ توانائی کے مختلف منصوبوں کی تکمیل سے لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے میں مدد ملے گی، موجودہ حکومت نے جتنا کام10ماہ میں کیا ہے اتنا12برس میں نہیں ہواسابقہ حکومتیں اس طرف توجہ دیتیں تو آج لوڈشیڈنگ نہ ہورہی ہوتی ،انہوں نے کہاکہ 747میگا واٹ کے گدو پاور پلانٹ اور402میگا واٹ کے اوچ پاور پلانٹ کا افتتاح کیا جاچکا ہے اسی طرح دیگر منصوبوں پر کام جاری ہے اورہم جلد اس لعنت سے چھٹکارہ پالیں گے ،انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان وزیر اعظم نواز شریف کی کارکردگی سے خوفزدہ ہیں خیبر پختونخوا میں اپنی ناکامی چھپانے کے لیے باربار وفاق کو الزام دیتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ دھرنوں اورالزامات کی سیاست کا وقت گزر چکایہ 21ویں صدی ہے میڈیاآزاد ہے ایسے دورمیں دھاندلی کے الزامات لگاکر قوم کو بے وقوف نہیں بنایاجاسکتا ،ان کا کہنا تھا کہ 11مئی کا تحریک انصاف کا احتجاج کا مقصد ملک میں غیر یقینی کی صورتحال پیدا کرناہے تاکہ بیرونی سرمایہ کاری ختم ہوجائے مگرخان صاحب سن لیں ان کا 11مئی کا شوفلاپ ہوگا،انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیاہے سنجیدگی دکھائی جائے اورتمام مسائل کے حل کے لیے بات چیت کا راستہ اپنایاجائے ،وفاقی وزیردفاع وپانی وبجلی نے کہاکہ انتخابات سے قبل سوشل میڈیانے عمران خان کو بلندی پرپہنچایامگر اب وہ دھڑام سے نیچے زمین پرگرچکے ہیں ہیں وہ صرف سوشل میڈیاپر ہی اوپر جاسکتے ہیں،انہوں نے کہاکہ عمران خان نے انتخابات سے قبل غیرملکی سفیروں سے کہاکہ وہ وزیراعظم بننے والے ہیں اگرایسی بات تھی تو انہیں کیسے پتہ تھا؟عمران خان اپنی شکست کو ذہنی طورپر تسلیم نہیں کرسکے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات