مردان ،دیرینہ دشمنی کی بناء پر وکیل سمیت دو افراد جاں بحق ،دو زخمی

اتوار 4 مئی 2014 19:52

مردان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مئی۔2014ء) مردان میں دیرینہ دشمنی کی بناء پر وکیل سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق مردان کے تھانہ ساڑو شاہ میں رپورٹ درج کراتے ہوئے مدعی توحید خان ولد عبدالوحید سکنہ تالاب کورونہ ٹکر نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے چچا ارشاد ،ارشد اور خالد وغیرہ کے ہمراہ پبلک پارک نہر غاڑہ شریف آباد میں کھڑے تھے ۔

(جاری ہے)

کہ اس اثناء مسلح ملزمان شاہ نسیم ، شمش الہادی ، فضل ہادی پسران زرگر ساکنان پیرانو ڈاگہ آئے اور ہم پر قتل کی نیت سے فائرنگ شروع کی ۔ جس سے میرا چچا ارشاد ولد گل نمر سکنہ شریف آباد پبلک پار ک لگ کر موقع پر جان بحق جبکہ رحیم اللہ ایڈوکیٹ ولد فیض اللہ خالد ولد جہانگیر ، اور ارشد ولد فدا محمد لگ کر شدید زخمی ہوگئے جن میں بعد ازاں رحیم اللہ LRHپشاور لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ میں بال بال بچ گیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :