مذاکراتی عمل تیزی سے آگے بڑھانے کی ضرورت ہے، پروفیسر ابراہیم ، دونوں فریقین کو ایک دوسرے سے شکایات ہیں جن کو دور کرنا ضروری ہے،کامیابی کے لیے اپنی کوشش جاری رکھیں گے،میڈیاسے بات چیت

اتوار 4 مئی 2014 19:47

مذاکراتی عمل تیزی سے آگے بڑھانے کی ضرورت ہے، پروفیسر ابراہیم ، دونوں ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مئی۔2014ء) جماعت اسلامی کے رہنما ء اور طالبان رابطہ کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ مذاکراتی عمل تیزی سے آگے بڑھانے کی ضرورت ہے کیونکہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے، دونوں فریقین کو ایک دوسرے سے شکایات ہیں جن کو دور کرنا ضروری ہے، مذاکرات کامیاب بنانے کے لئے اپنی کوشش جاری رکھیں گے،میڈیا سے چیت کرتے ہوئے پروفیسرابراہیم نے کہاکہ دونوں فریقین کو ایک دوسرے سے شکایات ہیں جن کو دور کرنا ضروری ہے، مذاکرات سے ہی مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے، پروفیسرابراہیم نے اْمید ظاہر کی کہ جلدہی کوئی درمیانہ راستہ نکال لیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کامیاب بنانے کے لئے اپنی کوشش جاری رکھیں گے،انہوں نے کہاکہ براہ راست مذاکرات کے لئے ان کے طالبان شوریٰ سے رابطے جاری ہیں،پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ مذاکرات میں اب تک کوئی بڑی پیش رفت نہیں ہوئی تاہم ہمیں مذاکراتی عمل سے اچھی امیدیں رکھنی چاہئیں، ہمارا مقصد ملک میں امن کا قیام ہے کیونکہ اب لڑائی ختم ہونی چاہیے،انہوں نے کہاکہ مذاکراتی عمل میں تعطل ختم کرنے کے لئے امید ہے کہ جلد راستہ نکال لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :