معین علی کی عدم دستیابی، وارسیسٹرشائر نے اوپنر ایلیکس ہیلز سے معاہدہ کر لیا

اتوار 4 مئی 2014 19:31

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مئی۔2014ء) انگلش کاؤنٹی وارسیسٹرشائر نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز ایلیکس ہیلز سے معاہدہ کر لیا۔

(جاری ہے)

کلب نے معین علی کی جگہ ایک ماہ کیلئے ایلیکس ہیلز کی خدمات حاصل کی ہیں،معین علی سکاٹ لینڈ کیخلاف میچ کی وجہ سے کلب کو دستیاب نہیں ہونگے ۔ سکاٹ لینڈ کیخلاف ون ڈے میچ کے بعد انگلینڈ کی ٹیم سری لنکا کیخلاف مکمل سیریز کھیلے گی۔ واضح رہے کہ وارسیسٹرشائر کی ٹیم مسلسل دو میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر ہے۔