فیصل آباد میں ممانی کی معاونت سے درندہ صفت نوجوان کی ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی

اتوار 4 مئی 2014 19:19

فیصل آباد میں ممانی کی معاونت سے درندہ صفت نوجوان کی ذہنی معذور لڑکی ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مئی۔2014ء) مکوآنہ مائی مستانی میں درندہ صفت نوجوان نے ذہنی طور پر معذور لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

فیصل آباد کے علاقے مکوآنہ مائی مستانی کے رہائشی منصب علی کی 30 سالہ بیٹی زینب کو اس کا ہمسایہ 25 سالہ زعیم عباس اپنے ماموں جعفر کے گھر لے گیا جہاں ممانی صائمہ کی معاونت سے ذہنی طور پر معذور زینب کو زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد ملزمان گھر کو تالے لگاکر فرار ہوگئے۔ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ واقعہ کے خلاف اہل علاقہ نے احتجاج کیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :