جنوبی کوریا میں ڈوبنے والے بحری جہاز سے لاشوں کی تلاش کا کام خراب موسم کے باعث روک دیا گیا

اتوار 4 مئی 2014 16:59

جنوبی کوریا میں ڈوبنے والے بحری جہاز سے لاشوں کی تلاش کا کام خراب موسم ..

سیول(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مئی۔2014ء) جنوبی کوریا میں ڈوبنے والے بحری جہاز سے لاشوں کی تلاش کا کام خراب موسم اور تیز سمندری لہروں کے باعث روک دیا گیا ہے جبکہ حکام نے لاپتہ افراد کے کبھی نہ ملنے کا خدشے کا بھی اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے جنوبی کورین بحریہ کے ترجمان کو میونگ لنک کے حوالے سے بتایا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران 228نعشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 74افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام خراب موسم کے باعث روک دیا گیا ہے ۔

موسم ٹھیک ہو جانے پر امدادی کارروائیاں دوبارہ شروع کر دی جائیں گی ۔دوسری جانب جنوبی کورین حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شائد فیری حادثہ میں لاپتہ ہو جانے والے افراد کو کبھی تلاش نہ کیا جا سکے ۔ یاد رہے کہ جنوبی کورین بحری جہاز 16اپریل کو سمندر میں ڈوب گیا تھا۔ حادثہ کے وقت بحری جہاز پر ڈان ون ہائی سکول کے 300طلباء سمیت 476افراد سوار تھے ۔

متعلقہ عنوان :