پنجاب کو دیگر صوبوں کیلئے رول ماڈل بنانے کے لئے میگا پراجیکٹ کا اجراء کر دیا‘ وزیر سماجی بہبود،لاہورمیں 41.326 ملین روپے کی لاگت سے جدید” اولڈ ایج ہوم“بلڈنگ کا قیام عمل میں لایا جائے گا،فیصل آباد میں چلڈرن ہوم، لاہور میں بیگرہوم اوردیگر پراجیکٹ تیزی سے مکمل ہو رہے ہیں ‘ سید ہارون سلطان

اتوار 4 مئی 2014 16:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مئی۔2014ء) صوبائی وزیر سماجی بہبود سید ہارون سلطان بخاری نے کہا ہے کہ زمانے کے ستائے بوڑھے لوگوں کو گھر جیسا ماحول اوردیگر سہولیات فراہم کرنے کے لئے 41.

(جاری ہے)

326 ملین روپے کی لاگت سے لاہور میں جدید”اولڈ ایج ہوم“ بلڈنگ کی تعمیر کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے -اس امر کا اظہار انہوں نے محکمہ کی مختلف جاری سکیموں کے حوالے بارے منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا -صوبائی وزیر سید ہارون سلطان بخاری نے کہا کہ صوبے کو دیگر صوبوں کے لئے رول ماڈل بنا دیا جائے گا جہاں بچوں سے لے کر بڑوں تک فلاحی منصوبہ جات، ان کی ترقی، خوشحالی اور کامیابی کی دلیل ہو گی- اس سلسلہ میں محکمہ سوشل ویلفیئر نے فیصل آباد میں چلڈرن ہوم کا قیام عمل میں لا رہا ہے جہاں بے سہارا یقیم بچوں کی کفالت کی جائے گی اور انہیں تعلیم یافتہ بنا کر معاشرے کا اہم رکن بنایا جائے گا - اس پراجیکٹ پر 67.593 ملین روپے خرچ ہونگے - انہوں نے مزید بتایا کہ لاہور میں فقیروں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے اور انہیں ہنر مند بنا کر حلال رزق کمانے کے لئے 62.415 ملین روپے کی لاگت سے ”بیگرہوم“ کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے - انہوں نے کہا کہ صوبے کو گداگری سے پاک کر دیا جائے گا اور پیشہ ور گداگروں کو ہنر مند بنا کر بہتر معاشرے کا حواب شرمندہ تعبیر کیا جائے گا - انہوں نے کہا کہ” اولڈ ایج ہوم“ میں بوڑھوں کے لئے سیر کی جگہ ، ورزش کے آلات ، ٹی وی اور اخبارات بھی ہونگے جہاں وہ گھر جیسا ماحول پا سکیں گے -

متعلقہ عنوان :