قومی ٹیم ایشین تائیکوانڈو چمپئن شپ میں شرکت کریگی،چمپئن شپ 24 سے 28 مئی تک ازبکستان میں کھیلی جائے گی

اتوار 4 مئی 2014 15:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مئی۔2014ء)پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل وسیم جنجوعہ نے کہا ہے کہ قومی ٹیم ایشین تائیکوانڈو چمپئن شپ میں شرکت کریگی اور ٹیم میں مرد اور خواتین کھلاڑی شامل ہونگے۔

(جاری ہے)

ان کھلاڑیوں کا انتخاب قومی تائیکوانڈو چمپئن شپ کے دوران کیا گیا تھا اور کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے کیمپ بھی لگایا جائے گا۔ ایشین تائیکوانڈو چمپئن شپ 24 سے 28 مئی تک ازبکستان میں کھیلی جائے گی ۔