پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ویلٹر ویٹ ڈیبیو پر امریکہ کے لوئس کولازو کو شکست دیدی،12 راؤنڈزتک کسی بھی باکسر نے ہمت نہ ہاری جس پر فیصلہ پوائنٹس کی بنیاد پر کیا گیا، عامر خان کو تمام ججوں نے کامیاب قرار دیا،دو ججوں نے انہیں104 کے مقابلے میں 119 پوائنٹس دیئے ،ایک جج نے انہیں 106 کے مقابلے 117 پوائنٹس دیئے، لوئس کولازور سخت حریف ثابت ہوئے،اللہ تعالی کی مدد ، والدین اور مداحوں کی دعاؤں سے جیت مقدر بنی‘ فاتح باکسر۔ تفصیلی خبر
اتوار 4 مئی 2014 14:30
لاس ویگاس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مئی۔2014ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ویلٹر ویٹ ڈیبیو پر امریکہ کے لوئس کولازو کو شکست دیدی، عامر خان نے اس باوٹ میں 106 کے مقابلے میں 117 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی ۔دو سابق عالمی چیمپینز کا مقابلہ لاس ویگاس میں ہوا۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر پورے میچ میں حریف پر حاوی رہے اور تقریبا ہر راؤنڈ میں انہوں نے اپنے حریف پر برتری حاصل کی۔
صرف آٹھویں راؤنڈمیں کولازو نے عامر کے خلاف ایک پوائنٹ زیادہ حاصل کیا۔ 12ویں راؤنڈمیں عامر اپنے مخالف کے تابڑ توڑ حملوں پر گرے بھی لیکن انہوں نے پوائنٹس نہیں گنوائے۔ عامر کے لئے 10واں راؤنڈبہت سود مند ثابت ہوا جس میں انہوں نے 3 پوائنٹس زیادہ حاصل کئے۔ 12 راؤنڈزتک کسی بھی باکسر نے ہمت نہ ہاری جس پر فیصلہ پوائنٹس کی بنیاد پر کیا گیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.