عوام کا جمہوریت پر اعتماد کو مزید پختہ کرنے کیلئے وعدوں کو پورا کرنا ہوگا‘ مدیحہ شاہ ،توانائی بحران کے حل کیلئے ایمر جنسی کا نفاذ کیا جائے ،یہ حل ہو گیا تو80فیصد سے زائد مسائل خو دبخود حل ہو جائینگے

اتوار 4 مئی 2014 13:46

عوام کا جمہوریت پر اعتماد کو مزید پختہ کرنے کیلئے وعدوں کو پورا کرنا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مئی۔2014ء) فلم ،ٹی وی اور تھیٹر کی مقبول اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ عوام کا جمہوریت پر اعتماد ہے اور یہ اسی صورت مزید پختہ ہوگا جبکہ عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کیا جائے گا ، بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے ہر طبقہ متاثر ہو رہا ہے اور حکومت کو اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے مزید کہا کہ عوام معاشی حالات کی وجہ سے پہلے ہی شدید ڈپریشن کا شکار ہیں جبکہ رہی سہی کسر طویل لوڈ شیڈنگ نے نکال دی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں حکمرانوں کی نیت پر شک نہیں اور امید ہے کہ وہ اس بحران کو ختم کر دیں لیکن مطالبہ ہے کہ اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر رکھا جائے اور اس شعبے میں ایمر جنسی کا نفاذ کیا جائے ۔ اگر حکومت توانائی بحران کا مسئلہ حل کر لیتی ہے تو اسکے 80فیصد سے زائد مسائل خود بخود حل ہو جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :