صائمہ خان کا مانیٹرنگ ٹیم کے ارکان کی موجودگی میں ہوشربا رقص ، منچلے بے قابو ہو کر اداکارہ پر آوازیں کستے رہے ‘ ذرائع

اتوار 4 مئی 2014 13:38

صائمہ خان کا مانیٹرنگ ٹیم کے ارکان کی موجودگی میں ہوشربا رقص ، منچلے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مئی۔2014ء)اداکارہ صائمہ خان کا مانیٹرنگ ٹیم کے ارکان کی موجودگی میں ہوشربا رقص ، منچلے بے قابو ہو کر اداکارہ پر آوازیں کستے رہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق الفلاح تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ” بے بی سونے دی “ کے دوران اداکارہ صائمہ خان نے بھارتی گانے ” ملنگ ملنگ “ میں ہوشربا رقص کیا ۔ بتایا گیا ہے کہ اس دوران ڈرامہ کو مانیٹرکرنے والی ٹیم کے ارکان بھی موجود تھے اور انکی موجودگی میں منچلے نوجوان بے قابو ہو کر اداکارہ پر آوازیں کستے رہے ۔جبکہ اداکارہ اور منچلوں کے خلاف کسی طرح کا بھی ایکشن نہیں لیا گیا۔ اس سلسلہ میں اداکارہ سے رابطہ کر کے موقف جاننے کی کوشش کی گئی تو ان سے رابطہ نہ ہو سکا۔