پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 3 سے 6فیصدتک کمی‘ نوٹیفکیشن جاری،حکومت پنجاب نے ڈیزل کے نرخ میں کمی پر عوام کو ریلیف دینے کے لئے کرائے کم کر دیئے‘ فوری عملدرآمد کا حکم،انٹرسٹی نان اے سی ڈیزل بسوں کا پختہ سڑک پر کرایہ 1.06 ‘ کچی سڑک پر 1.11 ‘ پہاڑی علاقے میں1.16 روپے فی کلومیٹر مقرر ،اندرون شہر 4کلومیٹر تک کرایہ 16 روپے‘8کلومیٹر تک 21 روپے‘ 14کلومیٹر تک 25 روپے‘ 22 کلومیٹر تک 31 روپے‘ 30کلومیٹر تک37 روپے ہو گا ۔ تفصیلی خبر

ہفتہ 3 مئی 2014 00:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مئی۔2014ء) حکومت پنجاب نے ڈیزل کے نرخ میں کمی پر عوام کو ریلیف دینے کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا - صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ٹرانسپورٹروں کے نمائندوں کی مشاورت سے ایک شہر سے دوسرے شہر نان اے سی ڈیزل بسوں اور منی بسوں کے کرایوں میں3سے4فیصد جبکہ اندرون شہر نان اے سی ڈیزل بسوں اور منی بسوں کے کرائے 3سے6فیصد کم کردیئے ہیں- محکمہ ٹرانسپورٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایک شہر سے دوسرے شہر (انٹرسٹی )ڈیزل سے چلنے والی نان اے سی بس اور منی بس کا پختہ سڑک پر فی کلو میٹر کرایہ ایک روپے 6پیسے ، نیم پختہ راستوں پر کرایہ فی کلومیٹر ایک روپے گیارہ پیسے جبکہ پہاڑی علاقوں میں فی کلومیٹر کرایہ ایک روپے 16پیسے مقرر کیا گیا ہے-نوٹیفکیشن کے مطابق اندرون شہر (انٹراسٹی)نان اے سی ڈیزل بسیں اور منی بس کے 6مختلف سٹیج/سٹاپ تک ایک ایک روپے کمی کرتے ہوئے نئے کرائے مقرر کردیئے گئے ہیں جس کے تحت چار کلو میٹر تک 16روپے، 4 سے8کلومیٹر تک 21روپے،8.1کلومیٹر سے 14کلومیٹر تک 25روپے، 14.1کلومیٹر تا 22کلومیٹر تک کرایہ 31روپے ، 22.1تا 30کلومیٹر کرایہ 37 روپے جبکہ 30کلومیٹر سے زائد سفر کا نیا کرایہ 43روپے مقرر کیاگیا ہے-

متعلقہ عنوان :