حکومت پنجاب نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا

ہفتہ 3 مئی 2014 22:52

حکومت پنجاب نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مئی۔2014ء) ٹرانسپورٹرز نے ڈیزل كی قیمتوں میں نمایاں كمی كے بعد كرایوں میں كمی كا اعلان کیا ہے جس کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق بغیر ایئر کنڈیشنر کی انٹر سٹی ڈیزل بسوں كے كرایوں میں 3 سے 4 فیصد جبكہ بغیر ایئر کنڈیشنر کی اربن ڈیزل بسوں كے كرایے میں 3 سے 6 فیصد كمی كی گئی ہے، اندرون شہر 4 كلو میٹر تک كرایہ 16 روپے، 8 كلو میٹر تک 21 روپے، 14 كلومیٹر تک 25 روپے اور 22 کلو میٹر تک 31 روپے كرایہ وصول كیا جائے گا۔

اسی طرح انٹرا سٹی بسوں میں سفر کرنے والے مسافروں کو اب 30 كلو میٹر تک سفر کرنے کا کرایہ 37 روپے جبكہ 30 كلو میٹر سے زائد سفر پر 43 روپے کرایہ ادا کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :