ایشیائی ترقیاتی بینک نے حکومت پاکستان کو توانائی شعبہ میں اصلاحات کیلئے 40 کروڑ ڈالر فراہم کر دیئے،اے ڈی بی نے 24 اپریل کو مذکورہ قرضے کی منظوری دی تھی جس پر 28 اپریل کو دستخط کئے گئے ،قرض کی رقم ملی گئی، وزارت خزانہ

ہفتہ 3 مئی 2014 22:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مئی۔2014ء) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے حکومت پاکستان کو توانائی کے بحران کے حل کیلئے اصلاحات میں مدد کی غرض سے 40 کروڑ ڈالر فراہم کر دیئے ، وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق حکومت کی طرف سے اصلاحات بالخصوص توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے عزم کے اعتراف میں ایشیائی بینک نے 24 اپریل 2014 ء کو 40 کروڑ ڈالر کے قرضے کی منظوری دی تھی اور اس حوالے سے 28 اپریل کو معاہدے پر دستخط ہوئے تھے ۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ اسحاق ڈار سافٹ لون کے ذریعے جو تقریباً بلا سود قرضہ ہے کی مدد سے ملک کے مختلف حصوں میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے شروع کرنے کا ارادہ ظاہر کر چکے ہیں ۔ ایشیائی بینک کی طرف سے فراہم کردہ قرضے کی مدد سے توانائی کے شعبے میں اصلاحات کو عملی جامہ پہنانے میں مدد ملے گی۔وزارت خزانہ کے مطابق حکومت پاکستان کو 40 کروڑ ڈالر کی رقم مل گئی ۔

متعلقہ عنوان :