وزیراعظم نوازشریف دوروزہ دورے پر 11مئی کو ایران جائیں گے،وزیراعظم ایرانی صدراورسپریم لیڈرسے ملاقاتیں کریں گے،گیس منصوبے پر بات ہوگی،سفارتی ذرائع

ہفتہ 3 مئی 2014 21:50

وزیراعظم نوازشریف دوروزہ دورے پر 11مئی کو ایران جائیں گے،وزیراعظم ایرانی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مئی۔2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے 11مئی کو دوروزہ دورے پر ایران جائیں گے ،نجی ٹی وی نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ نواز شریف رواں ماہ گیارہ اور بارہ تاریخ کو ایران کے دو روزہ دورے پرتہران جائیں گے،انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران وزیراعظم کی ایرانی صدر حسن روحانی سے صدارتی دفتر میں گیارہ مئی کو ملاقات ہوگی،ملاقات کے دوران باہمی تعلقات، خطے کی سیاسی صورت حال اور دیگر معاملات پر بات چیت ہوگی،نواز شریف دورے میں ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای سے بھی ملاقات کریں گے،سفارتی ذرائع کے مطابق دورے کے دوران ایران پاکستان گیس پائپ لائن پر بات چیت ہوسکتی ہے جبکہ شام، افغانستان اور مشرق وسطیٰ کے مسائل بھی زیر غور آئیں گے۔