ناراض بلوچ رہنماؤں کو قومی دھارے میں لانے کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ،کمیٹی بیرون ملک بیٹھے ناراض بلوچ رہنماؤں سے رابطہ کریگی،کو آرڈنیٹر بلوچستان پولیٹیکل فورم لندن کے صدر حلیم ترین ہوں گے

ہفتہ 3 مئی 2014 21:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مئی۔2014ء) وفا قی حکومت نے مسئلہ بلوچستان کے حل کیلئے کوششیں تیز کردیں، صوبائی حکومت کی مذاکراتی کمیٹی قائم کرنے کی سفارش،کمیٹی بیرون ملک بیٹھے ناراض بلوچ رہنماؤں سے رابطہ کریگی،نجی ٹی وی کے مطابق حکو مت بلوچستان نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مسئلہ بلوچستان کے حل کیلئے مذاکراتی کمیٹی قائم کی جائے جس کا کو آرڈینیٹر بلوچستان پولیٹیکل فورم لندن کے صدر حلیم ترین کو مقررکیا جائے، کمیٹی بیرون ملک مقیم ناراض بلوچ رہنماوٴں سے ملاقاتیں کریگی،ذرائع کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے کمیٹی میں سیاسی رہنماوٴں سردارذولفقار کھوسہ ،سردار شیر باز مزاری،بیگم عابدہ حسین اور تجزیہ نگار حمید ہارون کو شامل کرنے کی سفارش کی ہے جبکہ انسانی حقوق کمیشن کی رہنماعاصمہ جہانگیر کا نام بھی زیر غور ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس حوالے سے حلیم ترین سے دو مرتبہ رابطہ بھی کیا ہے،کمیٹی قائم ہونے کے بعد بیرون ملک مقیم ناراض بلوچ رہنماوٴں خان آف قلات آغاسلیمان داوٴد،نوابزدہ براہمدغ بگٹی اور میر حیربیار مری سے ملاقات اور اس مسئلے کے حل انھیں مذاکرات پر آمادہ کرنے کیلئے ٹاسک دیا جائیگا،ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلو چ نے دورہ لندن کے موقع پر آغا سلیمان داوٴد کے قریبی دوستوں سے ملاقات بھی کی ہے اور خان قلات سے ملاقات کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے تاہم خان قلات آغا سلیمان داؤد نے ملاقات کرنے سے انکار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :