بجلی کی پیداوار نہ بڑھنے اور طلب میں اضافے سے شارٹ فال 3ہزار میگا واٹ کی سطح پر پہنچ گیا ، بجلی کے ساتھ پانی کا بحران بھی سنگین ،مختلف مقامات پر مظاہروں کا سلسلہ جاری ،خیبرپختونخوا ہ حکومت نے بجلی کی طویل غیراعلانیہ بندش کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے کا اعلان کردیا۔ اپ ڈیٹ
ہفتہ 3 مئی 2014 21:02
لاہور/پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مئی۔2014ء) بجلی کی پیداوار نہ بڑھنے اور طلب میں اضافے سے شارٹ فال 3ہزار میگا واٹ کی سطح پر پہنچ گیا ، بجلی کے ساتھ پانی کا بحران بھی سنگین ہو گیا جسکے خلاف مختلف مقامات پر مظاہرے کئے گئے ۔ این ٹی ڈی سی کے ترجمان کے مطابق ارسا نے تربیلا سے پانی کے اخراج میں 35ہزار سے 47ہزار کیوسک تک کمی کر دی ہے ۔گزشتہ روز بجلی کی کل پیداوار10700جبکہ طلب 13700میگا واٹ ریکارڈ کی گئی۔
ہائیڈل سے 3150‘تھرمل سے 1570اور آئی پی پیز سے 5980 جبکہ ونڈ سے 20میگاواٹ کی پیداوار حاصل ہوئی ۔ گزشتہ روز ہوائیں چلنے کے باعث گرمی کی شدت میں قدرے کمی ریکارڈ کی گئی تاہم لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ کم نہیں ہو سکا اور مختلف شہری علاقوں میں 12سے 14جبکہ دیہی علاقوں میں 18سے 20گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ریکارڈ کی گئی ۔(جاری ہے)
بجلی کی طویل بندش کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دوسری طرف مختلف مقامات پر پانی کی عدم دستیابی کے خلاف بھی مظاہرے کئے جارہے ہیں جس میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔
خیبرپختونخوا ہ حکومت نے بجلی کی طویل غیراعلانیہ بندش کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے کا اعلان کردیا۔پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا ہ شاہ فرمان نے کہا کہ تحریک انصاف بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف ہونے والے مظاہروں کی قیادت کرے گی، لوڈشیڈنگ کامقصد نجی کمپنیوں سے بجلی خریدنے کیلئے راہ ہموار کرنا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.