راولپنڈی پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کامشترکہ آپریشن،تین بھتہ خورگرفتار،گرفتار ہونے والوں میں سے دو کا تعلق کراچی ایک کا خیبرپختونخواسے ہے،حکام

ہفتہ 3 مئی 2014 21:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مئی۔2014ء) راولپنڈی میں پولیس اور انٹیلی جنس اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خور گروہ کے تین اراکین کو گرفتار کرلیا، گرفتار ہونے والوں میں سے دو کا تعلق کراچی سے ہے، کراچی کے بعد راولپنڈی میں بھی بھتہ خور بڑھنے لگی ہے،تفصیلات کے مطابق حکام نے بتایاکہ چند روز کے دوران شہر میں تیس سے زیادہ تاجر بھتہ خوروں کا نشانہ بن چکے ہیں، پولیس اور انٹیلی جنس نے بھتہ خور مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کر لیا ،دو بھتہ خوروں کا تعلق کراچی سے ہے جبکہ گرفتار ہونیوالے ایک بھتہ خور کا تعلق خیبر پختونخواہ سے بتایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

تین روز قبل بھی اغوا ہو نیوالے تاجر شیخ نعیم سے ایک کروڑ بھتے کا مطالبہ کیا گیاتھا۔ بھتہ نہ دینے پر سٹی صدر روڈ کے تین تاجروں کو تشدد کا نشانہ بنایاگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :