ملک بھر میں لودشیڈنگ سے شہری نڈھال،خیبرپختونخواحکومت کابجلی بندش پر احتجاج کا اعلان،کراچی میں 9 سے 18گھنٹے طویل لوڈشیڈنگ،صنعتی پہیہ بھی رک گیا ،لاکھوں افراد کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل بن گیا، تحریک انصاف لوڈشیڈنگ کے خلاف ہونے والے مظاہروں کی قیادت کرے گی، مقصد نجی کمپنیوں سے بجلی خریدنے کے لئے راہ ہموار کرنا ہے،وزیراطلاعات خیبرپختونخوا
ہفتہ 3 مئی 2014 20:46
کراچی/پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مئی۔2014ء) ملک بھر میں شید گرمی اور لوڈ شیڈنگ نے عوام کو نڈھال کرکے رکھ دیا ، دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت نے بجلی کی طویل غیراعلانیہ بندش کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے کا اعلان کردیا،تفصیلات کے مطابق ملک میں گرمی کے شدت میں اضافے کے باعث بجلی کی پیداوار اور طلب کے درمیان فرق 4ہزار 500 میگا واٹ کی سطح پر برقرار ہے جس کی وجہ سے ملک بھر کے عوام بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا عذاب جھیل رہے ہیں، لاہور سمیت پنجاب کے شہری علاقوں میں 12 جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے تک ہے، سندھ میں صورت حال پنجاب سے بھی خراب ہے جہاں کراچی میں بعض مقامات پر 9 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے جبکہ دیگر علاقوں میں دن بھر میں 18 گھنٹوں تک بجلی کی فراہمی معطل رہتی ہے،طلب کے لحاظ سے بجلی کی پیداوار میں خود کفیل صوبے خیبر پختونخوا کی حالت بھی سندھ سے مختلف نہیں، یہاں بھی لوگوں کو صرف 8 گھنٹے ہی بجلی دستیاب ہے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ﷺ کے مزار پر حاضری
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
وزیراعظم کا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان ، سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکے خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.