امریکامیں 12سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی،بہن کو بچانے کیلئے آنیوالے آٹھ سالہ بھائی کو بھی ماردیاگیا

ہفتہ 3 مئی 2014 20:18

امریکامیں 12سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی،بہن کو بچانے کیلئے آنیوالے ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مئی۔2014ء)امریکامیں اپنی 12سالہ بہن کواجتماعی زیادتی سے بچانے کیلئے آنے والے آٹھ سالہ بھائی کو بھی درندوں نے مارڈالا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشہ روز امریکی ریاست ورجینیاکے شہر رچمنڈ میں چند درندوں نے ایک گھر میں گھس کر 12سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اسی دوران آوازسن کر باہر گلی میں کھیلنے والا لڑکی کا بھائی اندرآیاتو درندوں نے اسے مارمارکر ہلاک کردیااورلڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد جائے وقوعہ سے فرارہوگئے،اہل محلہ نے لڑکی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال داخل کرادیا۔