آسٹریلیا کے عیسائی انتہا پسند گروپ کا ملک میں مسلم علمائے کرام پر حملوں کا اعلان

ہفتہ 3 مئی 2014 19:27

آسٹریلیا کے عیسائی انتہا پسند گروپ کا ملک میں مسلم علمائے کرام پر حملوں ..

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مئی۔2014ء) آسٹریلیا کے عیسائی انتہا پسند گروپ نے اسلام کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے ملک میں موجود مسلم علمائے کرام اور رہنماؤں پر حملے کرنے کی دھمکی دی ہے۔

(جاری ہے)

عرب ویب سائٹ کے مطابق آسٹریلین ڈیفنس لیگ نامی انتہا پہسند تنظیم کی جانب سے وڈیو شیئرنگ ویب سائیٹ یو ٹیوب پر وڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں واضح طور پر اسلام کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے آسٹریلوی علماء کونسل کے سینئر رکن اور ترجمان الشیخ محمد سلیم، سابق مفتی اعظم تاج الدین الہلالی، آسٹریلیا مسلم فرینڈ شپ آرگنائزیشن کے چیئرمین قیصر طراد کے علاوہ سرکردہ علما محمد ناجی اور فائز محمد کو قتل کی دھمکیاں دی گئیں ہیں۔

انتہا پسند گروپ کے اعلان کے بعد آسٹریلیا کے سیکیورٹی اداروں نے مسلمان رہنماؤں اور مساجد کی سیکیورٹی کو سخت کر دیا ہے، اس کے علاوہ مسلمان شہریوں سے اپنے تحفظ کے لئے بلا ضرورت عوامی مقامات پر جانے سے گریز کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :