Live Updates

عمران خان کو احتجاجی سیاست کا شوق بہت مہنگا پڑے گا، پرویز رشید

ہفتہ 3 مئی 2014 17:02

عمران خان کو احتجاجی سیاست کا شوق بہت مہنگا پڑے گا، پرویز رشید

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مئی 2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت اور جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں۔ چار حلقوں کی دھاندلی کا ڈھنڈورا پیٹنے والے عمران خان نے چار کے بجائے چالیس حلقوں میں دوبارہ گنتی کی پیشکش قبول کیوں نہیں کی۔ پرویز رشید نے کہا کہ ایک صوبے کی حکومت کامیابی سے نہ چلانے والے عمران خان اُس حکومت پر دھاندلی کے الزامات نہ لگائیں جس کو عوام کی تائید و حمایت حاصل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اور قانونی محاذ پر شکست کھانے کے بعد عمران خان کو عوامی محاذ پر بھی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔تحریک انصاف کے سربراہ کو طاہر القادری اور شیخ رشید کا سہارا لے کر احتجاجی سیاست کا شوق مہنگا پڑے گا۔سینیٹر پرویز رشید نے سوال اٹھایا کہ عمران خان کو اب دھاندلی کا خواب کیوں آیا ہے؟ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ عمران خان کے پاس اپنا کوئی سیاسی کیس نہیں رہا ، اسی وجہ سے وہ پارلیمنٹ کے فورم پر آ کر کیس لڑنے کو تیار نہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :