بالی وڈ کی راج دلاری نرگس کوبچھڑے 33برس بیت گئے
ہفتہ 3 مئی 2014 16:49
ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مئی 2014ء) بھارتی فلم نگر میں ایک عرصے تک راج کرنے والی اداکارہ نرگس کو بولی ووڈ کی پہلی بیوٹی کوئین کہا جائے تو بے جانہ ہوگا۔ نرگس دت کو پرستاروں سے بچھڑے 33 برس بیت چکے ہیں۔انکے فنی سفر کی چند جھلکیاں دکھا رہے ہیں۔1929ء میں بھارت کے شہر کول کتہ میں پیدا ہونے والی نرگس کا اصل نام فاطمہ رشید تھا۔ 1935 ء میں چھ سال کی عمر میں فلم ( تلاش حق ) میں بطور چائلڈ سٹار کام کیا۔ بحثیت ہیروئن نرگس کی پہلی فلم آگ تھی جو 1948ء میں ریلیز ہوئی۔ اپنے تیس سالہ فلمی کئریر میں نرگس نے تقریبا 50 فلموں میں اداکاری کی۔پچاس کی دہائی میں نرگس نے انڈین سینما کو سپر ہٹ کلاسیک فلمیں دیں جن میں میلہ، برسات، شری 420، دیدار، اور چوری چوری شامل ہیں۔
(جاری ہے)
خاص طور پر نصف صدی پہلے فلمایا ہوا فلم ( آوارہ ) کا گیت آج بھی سامعین بہت پسند کرتے ہیں۔
نرگس اور راج کپور نے پہلی فلم کے بعد درجن بھر فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔اس جوڑی کو اپنے دورمیں بہت پسند کیا گیا اور یہاں سے شروع ہوا نرگس اور راج کپور کے درمیان محبت کا سلسلہ جس کی جھلک ان فلموں میں نظر آتی ہے۔ ان دونوں کی شادی میں رکاوٹ بنا راج کپور کا پہلے سے شادی شدہ ہونا،ان کا رومانس چھ سال تک جاری رہا۔1956ء میں بننے والی فلم چوری چوری اس جوڑی کی آخری فلم تھی۔1957ء میں آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد ہونے والی فلم مدر انڈیا میں نرگس فن کی بلندیوں پر نظر آئیں۔مدر انڈیا کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر لگنے والی آگ نے نرگس کو چاروں طرف سے گھیر لیا۔ اس فلم میں نرگس کے بیٹے کا کردار ادا کرنے والے سنیل دت نے اپنی جان پر کھیل کر نرگس کی جان بچائی اور یہاں سے شروع ہوا۔ نرگس اور سنیل دت کی زندگی کا نیا سفرجس کے کچھ عر صے بعد دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کا پانچواں ملزم گرفتار
-
سپریم کورٹ نے میشا شفیع پر آن لائن جرح کیخلاف علی ظفر کی اپیل واپس لینے کی بنا پرخارج کردی
-
اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کا یوم پیدائش 11 مئی کو منایا جائے گا
-
اداکارہ ریکھا نے منیشا کوئرالہ کی اداکاری کی مہارت کو سراہا
-
بھارتی اداکار راکیش بیدی کی اہلیہ کے ساتھ آن لائن فراڈ
-
ابھیشیک ہاؤس فل فرنچائز میں واپسی پر خوشی سے نہال
-
میڈونا نے برازیل میں ’مفت کنسرٹ‘ کا انعقاد کرکے مداحوں کے دل جیت لیے
-
اجے دیوگن کی ہم عمر اداکارہ انکی والدہ کا کردار ادا کرنے کو تیار
-
عشق مرشد کی’’شبرا‘‘ کے سفید پشواس میں حسن کے جلوے
-
اداکارہ زرنش خان نے چہرے کی خوبصورتی کا راز افشا کر دیا
-
سوچا تھا شاہ رخ خان میرا انتظار کریں گے، اداکارہ امر خان
-
2001 کی فلم ’’چوری چوری چپکے چپکے ‘‘میری پسندیدہ فلم ہے،پریتی زنٹا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.