Live Updates

الزامات عائد کرنے سے کچھ نہیں ملتا،تحریک انصاف والے برساتی مینڈک ہیں اس دفعہ پہلے نکل آئے،عابدشیرعلی

ہفتہ 3 مئی 2014 15:49

الزامات عائد کرنے سے کچھ نہیں ملتا،تحریک انصاف والے برساتی مینڈک ہیں ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مئی 2014ء) وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیرعلی نے کہاہے کہ تحریک انصاف کبھی سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری اورکبھی مسلم لیگ(ن)پر الزامات عائد کرتی ہے،انتخابی نتائج شام سے آنا شروع ہوگئے تھے ،الزامات عائد کرنے سے کچھ نہیں ملتا،پتانہیں عمران خان کس کے یجنڈے پر ہیں اورکیاکام کرناچاہتے ہیں اصل میں وہ نوازشریف کی کارکرگی سے خوفزدہ ہیں،تحریک انصاف والے برساتی مینڈک ہیں اس دفعہ برسات سے پہلے نکل آئے،تحریک انصاف چاہتی ہے بیرونی سرمایہ کاری پاکستان میں نہ آئے،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے،لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے جتنا کام ہم نے دس ماہ میں کیااتنا گزشتہ دس سالوں میں نہیں ہوا، نندی پور،گدو اور بجلی کے دیگر منصوبوں پر کام جاری ہے اور رواں سال کے اختتام تک قومی گرڈ میں دو ہزار میگاواٹ بجلی شامل کی جائے گی، ہماری حکومت کی آئینی مدت پوری ہونے کے ساتھ ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوجائیگا،گزشتہ روزیہاں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہاکہ بجلی چوری ہونے والے فیڈرز میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 20سے22گھنٹے کردیا جائے گا، بجلی چوری پر قابو پاکر لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 6سے 8گھنٹے تک کردیا جائے گا، تاہم بجلی چوری ہونے والے فیڈرز میں 20سے22گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جائے گی اوربجلی چوروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی،ان کا کہنا تھا کہ توانائی بحران کو کنٹرول کرنے کیلیے شروع کردہ اقدامات کے انتہائی مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں،ٹرانسمیشن لائن، گرڈ اسٹیشن کو بہتر بنانے کیلیے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے، گڈو تھرمل پاور اسٹیشن کے یونٹس چلنے سے اربوں روپے کی بچت ہوگی،عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ ہمارا ٹرانسمیشن سسٹم انتہائی خستہ ہے، وہ16ہزارمیگا واٹ کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتا،ان کا کہنا تھا کہ ہمارا موازنہ ماضی کی حکومتوں کے ساتھ نہ کیا جائے، ماضی کی حکومتوں کے مقاصد کچھ اور تھے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ نندی پور،گدو اور بجلی کے دیگر منصوبوں پر کام جاری ہے اور رواں سال کے اختتام تک قومی گرڈ میں دو ہزار میگاواٹ بجلی شامل کی جائے گی،انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت کی آئینی مدت پوری ہونے کے ساتھ ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوجائیگا ،ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے آئین توڑا ہے اسے سزا ملنی چاہیے،انہوں نے کہاکہ حکومت امن وامان کی بحالی کے لیے دن رات کوششوں میں مصروف ہے ، حکومت عوام کو تحفظ اور ملک میں امن و امان کے قیام کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، طالبان سے مذاکراتی عمل میں بھی حکومت عوامی مفاد او ر آئین پاکستان کو سامنے رکھ کرکیاگیا،انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کبھی سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری اورکبھی مسلم لیگ(ن)پر الزامات عائد کرتی ہے،انتخابی نتائج شام سے آنا شروع ہوگئے تھے ،الزامات عائد کرنے سے کچھ نہیں ملتا،پتانہیں عمران خان کس کے یجنڈے پر ہیں اورکیاکام کرناچاہتے ہیں اصل میں وہ نوازشریف کی کارکرگی سے خوفزدہ ہیں،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف والے برساتی مینڈک ہیں اس دفعہ برسات سے پہلے نکل آئے،تحریک انصاف چاہتی ہے بیرونی سرمایہ کاری پاکستان میں نہ آئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :