ڈیرہ اسماعیل خان میں زہریلی گیس سےہلاکتوں کی تعداد10ہوگئی، مشتعل افرادکا شوگرملزپردھاوا

ہفتہ 3 مئی 2014 14:02

ڈیرہ اسماعیل خان میں زہریلی گیس سےہلاکتوں کی تعداد10ہوگئی، مشتعل افرادکا ..

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مئی 2014ء) زہریلی گیس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 ہوگئی جب کہ مشتعل افراد نے ہلاکتوں کا سبب بننے والی شوگر ملز کے کیمیکل پلانٹ کو نذر آتش کر دیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں رمک کے قریب کچہ کے علاقے میں شوگر ملز سے زہریلا مادہ خارج ہونے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے جب کہ حادثے میں گزشتہ روز جاں بحق ہونے والے 8 افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اور مشتعل افراد نے زہریلا مادہ خارج کرنے والی شوگر ملز پر حملہ کر کے اس کے کیمیکل پلانٹ کو آگ لگادی جب کہ شوگر مل کا تمام ریکارڈ بھی جلا دیا، مظاہرین نے ڈیرہ اسماعیل خان کی اہم شاہراہ بھی ٹائر جلا کر بند کر دی، ان کا مطالبہ تھا کہ جب تک کمشنڑ ڈیرہ اسماعیل خان نہیں آتے اس وقت تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پولیس نے حالات پر قابو پانے کے لئے ہوائی فائرنگ اور آنسو گس کا استعمال کیا جب کہ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ڈنڈے بھی برسائے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ ملز مالکان سمیت جی ایم، کین منیجراورہیلتھ اینڈ سیفٹی آفیسر کے خلاف درج کر لیا گیا جب کہ شوگرملزکے جی ایم اشفاق، کین منیجر حفیظ اور ہیلتھ اینڈ سیفٹی آفیسرعتیق سمیت 7 افراد کو گرفتار کر کے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :