وینا ملک لاہور آنے کے بجائے شوہر کے ہمراہ کوہاٹ پہنچ گئیں
ہفتہ 3 مئی 2014 12:22
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مئی 2014ء) اداکارہ وینا ملک اپنے خاوند اسد بشیر کے ہمراہ لاہور آنے کے بجائے سسرالیوں سے ملنے کے لیے کوہاٹ کے نواحی گاؤں شاکردرہ پہنچ گئیں۔ جہاں کا ان کا روایتی اندازسے استقبال کیا گیا۔ وینا ملک کے سسرالیوں نے ان کی تواضع لذیز اور روایتی پکوانوں سے کی جب کہ اسد بشیر کے قریبی عزیزواقارب نے تحائف بھی دیے۔
معلوم ہوا ہے کہ وینا ملک نے گزشتہ روز اپنے بعض قریبی دوستوں کوبتایا تھا کہ وہ جمعہ کو لاہور آئیں گی اور ائر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت بھی کریں گی۔ تاہم نہ تووینا لاہور پہنچیں اورنہ ہی انھوں نے کسی سے رابطہ کیا۔ دوسری جانب وینا ملک کے خاوند اسد بشیر نےبات کرتے ہوئے بتایا کہ وینا میرے ساتھ پہلی مرتبہ میرے آبائی گاؤں گئیں۔(جاری ہے)
جہاں ہمارے استقبال کی خاص تیاریاں کی گئی تھیں۔
کوہاٹ کے نواح میں واقعہ ہمارا گاؤں شاکردرہ میں ہمارے خاندان کے تمام لوگ ہم سے ملنے کے لیے جمع تھے اوران سے عرصے بعد ملاقات کے یہ لمحات ہمیشہ یاد رہیں گے۔ مجھ سے اور وینا سے مل کرسب لوگ خوش تھے اوران کی جانب سے ہمیں نیک تمناؤں اوردعاؤں کے جوتحفے ملے ہیں ، ان کو کبھی نہیں بھلا سکیں گے۔ انھوں نے بتایا کہ قریبی عزیزواقارب اوردوست احباب سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ، لیکن جلد ہی ہم باہمی رضامندی کے ساتھ لاہورآنے کا شیڈول ترتیب دیدیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
یہ خواہش کرنا بیٹا اداکار نہ بنے، منافقت نہیں ہے، یاسر حسین
-
اداکاری سے قبل پری سکول میں بچوں کے ڈائپر تبدیل کرتی تھی، کیارا ایڈوانی
-
فواد خان کی اداکارہ ممتاز کیساتھ تصاویر وائرل
-
ڈچ اداکار و گلوکار ڈونی رولوِنک نے اسلام قبول کر لیا
-
اقرا سے بڑھ کر کوئی نہیں، بچہ بھی اس کے بعد آتا ہے ، یاسر حسین
-
رنویرسنگھ نے اپنی ڈیپ فیک ویڈیو کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا
-
فیصل قریشی کو ٹی وی ڈرامے کے ڈائیلاگ مہنگے پڑ گئے
-
سلمان کے گھرپرفائرنگ ، تحقیقات میں مزید سنسنی خیز انکشافات
-
بالی ووڈ میں نفسیاتی مریضوں کی کمی نہیں، نرگس فخری
-
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی 27اپریل کو منائی جائے گی
-
پاکستانی اداکارہ درفشاں سلیم کے پاکستان کے ساتھ بھارت میں بھی ہزاروں مداح
-
اداکارہ پیرس ہلٹن،اپنی بیٹی لندن مارلن کو دنیا سے متعارف کرا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.