افغانستان: مٹی کا تودہ گرنے سے 350 سے زائد افراد جاں بحق

جمعہ 2 مئی 2014 00:03

افغانستان: مٹی کا تودہ گرنے سے 350 سے زائد افراد جاں بحق

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مئی۔2014ء) افغانستان کے شمال مشرقی صوبے بدخشاں کے ایک گاؤں میں مٹی کا تودہ گرنے سے 350 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق لینڈ سلائڈنگ کا یہ حادثہ افغانستان کے شمالی مشرقی صوبے بدخشاں میں پیش آیا۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق واقعے میں تین سو پچاس سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں تاہم دشوار گزار راستوں کی وجہ سے کارکنوں کو امدادی سرگرمیوں میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :