بھارتی فلمیں پاکستانی فلم انڈسٹری کو ختم نہیں کر سکتیں‘ صائمہ نور

جمعہ 2 مئی 2014 23:07

بھارتی فلمیں پاکستانی فلم انڈسٹری کو ختم نہیں کر سکتیں‘ صائمہ نور

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مئی۔2014ء) فلم سٹار صائمہ نور نے کہا ہے کہ بھارتی فلمیں پاکستانی فلم انڈسٹری کو ختم نہیں کر سکتیں‘ پاکستانی فلموں کا اپنا ایک معیار ہے شائقین آج بھی بھارتی فلموں سے زیادہ پاکستانی فلموں کو پسند کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں فلم سٹار صائمہ نور نے کہا کہ پاکستانی سینماوٴں میں جتنی مرضی بھارتی فلمیں ریلیز کر لی جائیں پاکستانی فلم انڈسٹری کو اس سے کوئی ڈر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فلموں کی نمائش سے پاکستانی فلم انڈسٹری ختم نہیں ہو سکتی پاکستانی انڈسٹری آج بھی مقبول ہے اور ہمیشہ رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلموں کا اپنا ایک معیار ہے ان کو ناکام کہنے والے حقیقت میں فلم انڈسٹری کے دشمن ہیں۔

متعلقہ عنوان :